آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، شیخ رشید


 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  آئندہ ماہ ہمارا عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوجائے گا۔ ساری اپوزیشن جماعتیں مل جایئں گی لیکن عمران خان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوزلائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جیل نہیں کاٹ سکتے لیکن آصف علی زرداری کے لیے جیل جانا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ وہ ان کے لیے عام بات ہے۔

شہباز شریف اور نواز شریف میں بہت فرق ہے، وزیرریلوے

انہوں نے کہا کہ اسی لیے زرداری اور ان کے طرز عمل میں بہت فرق ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف میں بہت فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی معیشت مشکل حالات سےگزر رہی ہے۔ نیب کے کیس اتنے خوفناک ہیں کہ ان کی تحقیقات میں ہی اتنا وقت لگ جاتا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ نواز شریف تو پانچ روپیے بھی نہیں دے گا البتہ میں زرداری کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پی اے سی ممبر بن چکا ہوں، شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے لڑنے کے لیے ہمارے جوان تڑپ رہے تھے لیکن اجازت نہیں تھی اور پاکستان کی حکمت عملی بالکل ٹھیک تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں پاک بھارت جنگ ہوسکتی ہے لیکن کب اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

بلاول بھی وہی زبان استعمال کررہا ہے جو بھارتی میڈیا چاہتا ہے،شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ بلاول بھی وہی زبان استعمال کررہا ہے جو بھارتی میڈیا چاہتا ہے، ہم فسادی نہیں ہم جہادی ہیں اور کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ جہاد ہے۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ را آنے والے دنوں میں کوئی بڑا دہشت گردی کا واقعہ کرسکتی ہے۔

ایل این جی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کیس کیا ہے اور بہت مضبوط مقدمہ ہے۔

ریلوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پینشن تو ہمیں دینی ہے اور اس معاملے ہر بات ہورہی ہے۔  ہمیں ایک پلاٹ بیجنے کی اجازت مال جائے ہم بہت کچھ خرید لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بہت مسائل ہیں تاہم اس پر کام  کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں