منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی، زرداری، فریال کی درخواست پر سماعت آج

منی لانڈرنگ جے آئی ٹی رپورٹ، سماعت کل ہوگی |humnews.pk

فائل فوٹو


کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا نے بھی کیس منتقلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہیں۔

درخواست پر سماعت چیف جسٹس پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر، ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر

پی پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے مطابق سپریم کورٹ نے کیس اسلام آباد منتقلی کے احکامات نہیں دیئے، یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

فاروق ایچ نائیک کا موقف ہے کہ کیس بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت رہا اور بعد میں اسلام آباد نیب کورٹ منتقل کردیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں بھی کہیں ظاہر نہیں ہوتا کہ نیب اس معاملےکو دیکھے، یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے جیسے نیب کورٹ منتقل کیا گیا، پیراگراف 300 پر سپریم کورٹ نے حکم نہیں دیا کہ کیس اسلام آباد منتقل ہو۔

حسین لوائی اور طحہ رضا نے شوکت حیات ایڈووکیٹ کے توسط سے اپیلیں دائر کیں ہیں۔

حسین لوائی کا موقف ہے کہ مقدمے کے ملزمان اور تمام گواہان کا تعلق کراچی سے ہے، مقدمہ راولپنڈی منتقل ہونے سے ملزمان اور گواہان شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

حسین لوائی کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کے مطابق نیب سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کررہا ہے، فیصلے میں منی لانڈرنگ کیس منتقل کرنے کا کہیں ذکر نہیں۔


متعلقہ خبریں