پاکستان کے بحری بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ ہوا ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے بحری بیڑے میں ایک نئے جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بحری بیڑے میں شامل ہونے والے نئے  جہاز کو ’بولان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

 

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے قوم کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ قوم کو یہ بتا کر خوشی محسوس کررہا ہوں کہ بحری بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق بحری بیڑے میں شامل ہونے والے نئے جہاز کو بولان کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے جہاز کی شمولیت سے بیرونی جہازوں پر انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے اس اقدام کو خود انحصاری کی جانب ایک قدم قرار دیا۔

قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ بولان کی بحری بیڑے میں شمولیت سے خود کفالت کی جانب بڑھیں گے اور لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوگی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ موسم گرما کے اختتام تک مزید ایک جہاز بحری بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔

 

بولان کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت پر وفاقی وزیر نے پی این ایس سی کے چیئرمین، بورڈ اور انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔


متعلقہ خبریں