بھارت: غازی آباد میں مسلمان سیاستدان شبیر حسین کا بہیمانہ قتل

بھارت: غازی آباد میں مسلمان سیاستدان شبیر حسین کا بہیمانہ قتل

غازی آباد: بھارت کے شہرغازی آباد میں سابق پولیس افسر اور بھوجن سماج پارٹی کے رہنما شبیر حسین زیدی کو بہیمانہ طور پرقتل کردیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شبیر حسین کو اس وقت اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے باہر چل قدمی کے لیے نکلے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چہل قدمی کرنے کی ان کی عادت تھی جس سے ملزمان واقف تھے۔

ملزمان نے شبیر حسین زیدی کے سر اور سینے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور نصف درجن سے زائد گولیاں ماریں۔

غازی آباد کی سیاست میں حصہ لینے کے لیے مسلمان پولیس افسر شبیر حسین نے پولیس سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا تھا اور سیاست میں قدم رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں