ملک بھر میں موسم خشک ، شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت خنکی میں کمی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت بھی 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا۔

فوٹو: ہم نیوز

خیبرپختونخوا میں بھی آج موسم خشک رہے گا اور آئندہ چند روز تک بارش یا برفباری کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور آزاد کشمیر کے چند اضلاع میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بھی منگل کے روز موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور آئندہ چند روز تک کسی بھی علاقے میں بارش کا امکان نہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ کوئٹہ، قلات، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 35 ملی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں