وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ۔ عمران خان ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں  ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا  گیا۔ اجلاس میں بلاول  بھٹو کے ٹرین مارچ اور شریف برادران کے کیسز پر مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات پرکابینہ کو  بریف کیاَ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف  تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری بھی  دی گئی ۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے  کچھ دیر میں  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈیا کو بریف کریں گے

یاد رہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے 23 مارچ کو وطن واپس روانہ ہو گئے تھے، ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں کس حیثیت سے جہانگیر ترین کو کابینہ اجلاس میں بٹھایا گیا؟ مریم اورنگزیب

ملائشین وزیراعظم نے پاک ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور سے پروٹون گاڑیاں بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے ایک پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لئے پروٹون گاڑی تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل 19 مارچ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں