سانحہ کرائسٹ چرچ کی لائیو اسٹریم: فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج

سانحہ کرائسٹ چرچ کی لائیو اسٹریم: فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج

فائل فوٹو


پیرس: فرانس کی مسلم کونسل نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو براہ راست نشر ہونے پر فیس بک اور یوٹیوب پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

فرینچ کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق پُرتشدد اور انسانی اقدار کے منافی وڈیو فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر ہوئی، نسانی اقدار کی خلاف ورزی پر فرانس میں موجود فیس بک اور یوٹیوب کمپنیوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔

خیبرایجنسی کے مطابق فرانس میں ایسی شکایات پر 3 سال قید اور 75 ہزار یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ نیوزی لینڈ، فیس بک کی بڑی کارروائی

یاد رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ مساجد پر دہشت گرد حملے کی وڈیو حملہ آور نے براہ راست فیس بک اور یوٹیوب پر جاری کی تھی۔ حملے میں  مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 50 مسلمان شہید اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔

فیس بک پر پرتشدد ویڈیو لائیو اسٹریم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ انتظامیہ نے بیان دیا تھا کہ سانحہ نیوزی لینڈ سے متعلق 15 لاکھ  ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فیس بک کے مطابق حادثے کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ ویڈیوز میں سے 12 لاکھ کو اپ لوڈ ہی نہیں ہونے دیا گیا لیکن انتظامیہ نے اس حوالے سے اعدادوشمار جاری نہیں کیے کہ ان ویڈیوز کو کتنے لوگوں نے دیکھا یا آگے پھیلایا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملہ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی 17 منٹ تک لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس سے واقعے کی ویڈیوز پوری دنیا میں چند منٹوں میں پھیل گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں