پنجاب گروتھ اسٹریٹیجی 2023 تیار

جنوبی پنجاب کیلئے سرکاری ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹہ مختص

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ چار سال کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پنجاب گروتھ سٹریٹیجی 2023 تیار کرلی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ترقی کی شرح کا ہدف چھ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

گروتھ سٹریٹیجی 2023 محکمہ پی اینڈ ڈی نے ماہر معاشیات حفیظ اے پاشا کی مشاورت سے تیار کی ہے جس میں صوبائی حکومت کی پالیسیز اور ترجیحات شامل ہیں۔ اہداف کی سمری بھی تیار کر لی گئی۔

اسٹریٹیجی میں آبی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے، زراعت کے شعبے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے،  زرعی پیداوار میں اضافے اور عدم استحکام کی کمی بھی سٹریٹیجی میں شامل ہے۔

زراعت کے شعبے میں سالانہ 4 فیصد، صنعتی پیداوار میں 5.5 فیصد ترقی اور سروسز سیکٹر میں 5.8 فیصد شرح مقرر کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے آئندہ چار سال میں 30 لاکھ نئے گھر بنانے، غربت میں 6 فیصد کمی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو 3.2 ٹریلین تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسٹریٹیجی میں 2023 تک ترقی کی شرح کا ہدف 6 اعشاریہ 5 فیصد مقرر رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں