شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)  نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔ اس حوالے سے  نیب ہیڈکوراٹر نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  شاہد خاقان عباسی کا نام  ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے آج صبح ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں  کے سامنے پیش ہوکر بیان بھی ریکارڈ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں پوچھ گچھ کی۔  نیب کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ملک زبیر  نے کی۔

نیب ٹیم کی طرف سے شاہد خاقان کو کہا گیا کہ آپ کو اس کیس میں چوتھی مرتبہ طلب کیا ہےمطلوبہ ریکارڈ نیب کو کیوں فراہم نہیں کر رہے؟

’شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ ساتھ نہ لا سکے‘

شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ ساتھ نہ لا سکے ۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست کی  کہ نیب مطلوبہ ریکارڈ لانے کے لیے مزید مہلت دے۔ نیب ایل این جی معاہدے پر جو ریکارڈ مانگے گا فراہم کر دونگا۔

یہ بھی پڑھیے:ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو 26 مارچ کے دن پیش ہونے کے لیے نیب نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

نیب کے ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں اور ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اثاثوں کا ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما کو نیب کی جانب سے ذرائع کے مطابق 75 سوالات پر مبنی ایک سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

ہم نیوز نے نیب کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کو نیب سے عدم تعاون پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس سے قبل بھی پیشی کے موقع پر ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں