بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی 460 ارب روبے 7 سال میں ادا کرے گا، 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پیمنٹ کرے گا۔

فیصلے کے مطابق پہلے چار سال میں ڈھائی ارب روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے، باقی رقم تین سال میں ادا کی جائے گی۔ بحریہ ٹاؤن 25 ارب روپے 27 اگست تک عدالت میں جمع کرائے گا۔ اس کے بعد ڈھائی ارب روپے کی پہلی قسط یکم ستمبر کو دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن نے 485 ارب کی پیشکش جمع کرادی

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن 2023 سے تین سال کی اقساط کی ادائیگی پر چار فیصد انٹرسٹ ادا کرے گا، قسط ہر ماہ کی سات تاریخ تک ادا کرنی ہوگی۔

فیصلے کے مطابق لگاتار دو یا تین اقساط جمع نا کرانے پر تمام بیلنس رقم ادا کرنا ہو گی, رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی ادائیگی سے متعلق بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں۔ بحریہ ٹاؤن کی عمارات بطور ضمانت  رکھی جائیں گی، نیب بحریہ ٹاؤن کیخلاف ریفرنس تیار یا دائر نہیں کرے گا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے بحریہ ٹاؤن کیخلاف ریفرنس معاہدے کی خلاف ورزی سے مشروط ہو گا۔


متعلقہ خبریں