پی آئی اے کی معطل شدہ پروازیں بحال

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ سے فضائی آپریشن جزوی بحال

فائل فوٹو


کراچی : پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں۔

اس بات کا فیصلہ سول ایوی ایشن(سی اے اے) کی جانب سے فضائی حدود کھلولنے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653  بدھ 27 مارچ کو اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

اسی طرح کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اور کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیں PK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازیخان کے لیے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لیے بند ہونے کے باعث 28 مارچ کی شام  پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز  پرندہ ٹکرانے کے باعث تاخیر کا شکار

ترجمان کے مطابق پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں میں مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنے تمام ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا تھا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور اور ملتان سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن بند کرنے کےاحکامات دیے تھے۔ ملک بھر میں اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں روک دی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں