آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟؟؟


سوشل میڈیا پر وائرل کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی تصویر نے ایک دلچسپ سوال کھڑا کردیا جس کا جواب دینے کے لیے خود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو میدان میں کودنا پڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی اور سوال کیا گیا کہ ’’آؤٹ یا ناٹ آؤٹ‘‘؟ تصویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کھلاڑی بولڈ ہوا ہے اور اس کی درمیان والی وکٹ گر گئی ہے تاہم بیلز وہیں کی وہیں کھڑی رہیں۔

اب کرکٹ کے قوانین پر روشنی ڈالیں تومعلوم ہوتا ہے کہ جب تک دونوں بیلز یا دونوں میں سے کوئی سی بھی ایک بیل اکھڑ کر گر نہ جائے تب تک کھلاڑی کو آؤٹ نہیں دیا جا سکتا۔

خیر اس تصویر کے وائرل ہونے پر کرکٹ کے شائقین ٹوئٹر پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے۔

کسی نے کہا کہ یہ آؤٹ ہے تو کسی نے  ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ جب صورتحال ایسی ہوئی تو خود آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آؤٹ کے حوالے سے جو قوانین درج ہیں ان میں سے شق نمبر 29.1.1 یہ کہتی ہے کہ اگر وکٹ یا بیل میں سی کوئی بھی اپنی جگہ سے اکھڑ جائے تو وہ آؤٹ تصور کیا جائے گا، لہذا یہ کھلاڑی آؤٹ ہے۔


متعلقہ خبریں