پاکستان اور ایف اے ٹی ایف گروپ کے مذاکرات،جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: پاکستان اور(فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایشیا پیسیفک گروپ پاکستان کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 40 تجاویز میں سے نو کا جائزہ لیا گیا، ایشیا پیسیفک رپورٹ پر پاکستان نے مؤثر دفاع کیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے قوانین اور ریگولیشنز پر بریفنگ دی گئی جبکہ غیر منافع بخش اداروں کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ پاکستان نے موقف اپنایا کہ غیر منافع بخش اداروں کی ریگولیشنرز بہتر بنائی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی پاکستان آمد

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف سے آگاہ کیا گیا۔ مشکوک ٹرانزیکشن اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مالیاتی اداروں کی تمام ٹرانزیکشنز مانیٹر کی جا رہی ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ مشکوک فرم اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن روکنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ وفاق کی طرح صوبائی اور ضلعی سطح پر رجسٹریشن مؤثر بنائی جائےگی۔

واضح رہے گزشتہ روز ایف اے ٹی ایف کا گروپ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں