ٹیکسی سروس اوبر نے حریف کمپنی کریم کو خرید لیا

آن لائن ٹیکسی کریم کا 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں فروخت کا امکان

فوٹو: فائل


ٹیکسی سروس اوبر نے حریف کمپنی کریم کو خرید لیا، معاہدہ تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر میں طے پایا، دونوں کمپنیوں نے مشترکہ اعلان کر دیا.

اوبر اگلے ماہ شئیرز فروخت کے لیے پیش کرے گا۔

کریم بھی اوبر کی ہوگئ ۔ اوبر اپنے حریف کریم کو تین اعشاریہ ایک ملین ڈالر میں خریدنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے مشترکہ بیان جاری ہوگیا۔مشترکہ بیان میں سودے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اوبر اپنے شیئرز کی عوام میں فروخت کی تیاری کررہا ہے جو آئندہ ماہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن ٹیکسی کریم کا 3 ارب 10 کروڑ ڈالر میں فروخت کا امکان

اوبر ٹیکنالوجیز امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک عالمی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن کمپنی ہےجبکہ دبئی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کریم کے نوے شہروں میں دس لاکھ سے زائد ڈرائیورز اور تین کروڑ صارفین ہیں۔

کریم کے پیچھے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی سرمایہ کار کمپنی اور جاپان کی بڑی ای کامرس کمپنی ہیں۔


متعلقہ خبریں