آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر سے ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اورپاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں: جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن سفیر سے ملاقات

آرمی چیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم اور پرامن پاکستان ہمارا نصب العین ہے، سی پیک پورے خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے داخلی و سرحدی سلامتی کے امور کا بھی احاطہ کیا۔


متعلقہ خبریں