ملک بھر میں موسم خشک، مغربی علاقوں میں ابرآلود رہنے کا امکان



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ صبح کے وقت خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درجہ حرارت بھی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت18 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم جمعرات کو چند اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بدھ کے روز موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چند روز تک کہیں بھی بارش متوقع نہیں۔

سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع میں بدھ کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں