آرمی چیف نے کینسر کی مریض دو بچیوں کی خواہش پوری کردی



راولپنڈی: پاک آرمی کے چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کینسر کے عارضے میں مبتلا دو بچیوں کی سپاہی بننے کی خواہش پوری کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورکمانڈر لاہور نے دونوں بچیوں سے مل کر ان کی خواہس کو پورا کیا۔ جویریہ اور روبا نے یادگار شہدا پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں بچیوں نے آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں