سندھ پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری

سندھ پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی تجویز حکومت سندھ نے سندھ پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے  کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔

آئی جی سندھ کی طرف سے کہا گیاہے کہ پولیس یونیفارمز کو رنگ سمیت مجموعی طور پر تبدیل کرنے کا مقصد پولیسنگ کے عمل کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا مجوزہ پولیس یونیفارمز کی فراہمی  کی مجاز  صرف اورصرف سندھ پولیس ہی  ہوگی۔ یونیفارمزصوبے بھر میں کسی بھی عام یا خاص اسٹورزکوفروخت کرنے یا ڈسپلے پر رکھنے کی ہر گزاجازت نہیں  ہوگی
پولیس حکام کے مطابق آئندہ آنے والے مالی سال 2020-2021 سے ہر افسر و جوان کو ہر سال چارچار یونیفارم دینے کی سفارش کی جائے گی۔کراچی پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی مرحلے میں سندھ پولیس کے پانچ یونٹس کے یونیفارمز تبدیل ہوں گے۔
حکا م کے مطابق  ٹریفک پولیس،سی آئی اے، اینٹی رائٹس ریزرو پلاٹونز،فارنزک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس کے یونیفارم ابتدائی مرحلے میں تبدیل  کیے جائینگے۔

فوٹو :ہم نیوز

یاد رہے کہ  پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس کا یونیفارم  تبدیل کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ کی طرف سے نومبر 2018میں کیا گیا تھا۔

سندھ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے  کے احکامات آئی جی سندھ نے جاری کیے تھے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے مختلف ڈیزائنوں کی یونیفارموں کا جائزہ لیا اور حتمی مشاورت کے بعد سندھ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی سندھ  کے ساتھ مشاورت میں ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی آئی جی آپریشن اوردیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب کے بعد سندھ پولیس کا یونیفارم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران تیار کیے گئے آٹھ سے دس نئے یونیفارموں کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے کے لیے پولیس اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں کی تیارکردہ یونیفارموں کو پہن کر ڈیمو بھی دیا۔


متعلقہ خبریں