آصف زرداری اور فریال تالپور کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع

آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق صدر کی ملکیت میں متعدد گاڑیوں کے ہونے کا دعویٰ کر رکھا ہے اور جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 10 اپریل تک ایف بی آر کو تمام الزامات کا جواب دے دیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گاڑیوں کی ٹیکس کے حوالہ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست قبل از گرفتاری سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ کیس کی سماعت 4 اپریل کو ہو گی۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریجنل ٹیکس آفس میں پیش نہیں ہوئے جب کہ اُن کے وکیل نے ایف بی آر سے مزید وقت لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ ہائیکورٹ:آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت منظور

بغیر ٹیکس لگژری گاڑیوں کی درآمد کے کیس میں آصف زرداری کو جواب جمع کرانے کے لیے 10 اپریل تک کی مہلت مل گئی۔ ایف بی آر نے سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں کراچی آفس میں جواب جمع کرانے کی ہدیات کر دی۔

آصف زرداری پر بطور صدر 3 لگژری گاڑیاں منگوانے اور ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے نہ دینے کا الزام ہے۔ سابق صدر نے ایف بی آر نوٹس کا جواب جمع کرنے کے لیے نئی درخواست دے دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں ان کے زیر ملکیت متعدد گاڑیاں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں