ابھی نندن دوبارہ سری نگر اسکاڈرن میں شامل، 4ہفتوں کی چھٹی بھی مل گئی


بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سری نگر میں دوبارہ انکے اسکاڈرن میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن کو فی الحال  4ہفتے کی طبی رخصت پر رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی نندن نے طبی چھٹیوں کے دوران چینائی میں اپنے گھر والوں کیساتھ وقت گزارنے کے بجائے سری نگر میں اپنے اسکاڈرن کے ساتھ قیام کو ترجیح دی ہے

ذرائع کا کہناہےکہ 4ہفتوں کی طبی رخصت ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ  ابھی نندن کی  فٹنس کا جائزہ لےگا کہ آیا وہ دوبارہ کاک پٹ میں بھیجے جاسکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے  کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو یکم مارچ کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔ ابھی نندن کی واپسی سے متعلق دفتر خارجہ نے بیان بھی جاری کیا تھا جس میں ان کی واپسی کی تصدیق کی گئی۔ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو بھارت کےحوالے کرتے وقت پاکستان نے میڈیکل سرٹیفکیٹ دیاگیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ابھی نندن کے طیارے کو پاک فضائیہ نے آزاد کشمیر میں نشانہ بنایا تھا۔ ابھی نندن کو عزت و احترام کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھارت بھیجا گیا، وزیراعظم عمران خان نے جذبی خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی حکام کے حوالے

یاد رہے کہ پاکستان نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے بھارتی جہاز کا پائلٹ زندہ بچ گیا تھا جسے پاک فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

ابھی نندن کے قبضے سے مختلف سامان بھی برآمد ہوا تھا جس میں ایک پستول، گولیاں نقشے اور دیگر کاغذات شامل ہیں۔ بھارت کے گرفتار پائلٹ نے پاک آرمی کے اچھے سلوک کی تعریف بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں