ای گورننس کا نفاذ ابھی تک ایک خواب

ای گورننس کا نفاذ ابھی تک ایک خواب

فوٹو: نادرا


اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی وزارتوں میں ای گورننس کا نفاذ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ اہم وفاقی وزارتوں کے پاس ای گورننس کا انفراسٹرکچر ہے اور نہ ہی ٹریننگ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دستاویز کے مطابق 42 میں سے کسی بھی وزارت نے ای گورننس کا مکمل ماڈل نہیں اپنایا جب کہ 18 اہم وفاقی وزارتیں ای گورننس کے زیرو لیول پر ہیں۔

دستاویز کے مطابق صرف 3 وزارتیں اندرونی رابطہ کاری ای فائلنگ کے ذریعے کرتی ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور وزارت برائے آبی وسائل ای گورننس کے زیرو لیول پرہیں۔

وفاقی وزارتوں میں ای گورننس کا نفاذ نہ ہوسکا
فائل فوٹو

وزارت صنعت و پیدوار، فوڈ سیکورٹی اور ریونیو ڈویژن بھی زیرو لیول پر ہیں۔ ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق 42 میں سے صرف 18 وزارتیں نیشنل ڈیٹا سینٹر کیساتھ منسلک ہیں۔

صرف وزارت آئی ٹی ای گورننس کے چوتھے لیول تک پہنچ سکی، وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر بھی شہریوں کیلئے ضروری معلومات بھی موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں