نیب ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے، سپریم کورٹ



اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کے گرفتاری کے اختیارکی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، ایسی گرفتاری کے لیئے پیشگی اطلاع شرط نہیں ۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی گرفتاری کے اختیار سے متعلق تحریری فیصلہ دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو اسے گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، ساتھ ہی یہ تنبیہ بھی کی کہ عدالت کو امید ہے کہ نیب اپنے ان اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔

یاد رہے گزشتہ سال  ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے  نیب آرڈیننس 1999 کو ایک موثر قانون قرار دیا تھا۔

ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس اس وقت ملک میں لاگو ہے، اس کو نہ تو ختم کیا گیا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کی گئی۔


متعلقہ خبریں