مودی کا خلاء میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ


اسلام آباد: مشن شکتی یا الیکشن جیتنے کا ہتھکنڈہ، کروڑوں بھارتیوں کے منہ سے نوالے چھین کر مودی جی نے خلاء میں جھونک دئیے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات سے قبل اسپیس ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مودی سرکار کے ایسے دعووں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا روس اور چین کے بعد بھارت چوتھا ملک ہے جس نے میزائل کے ذریعے سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن شکتی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلا میں نچلی سطح پر گردش کرنے والے سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انتہاپسند مودی سرکار کو معاشی میدان میں دھچکہ

لیکن بھارتی وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا کہ مدار میں کس سٹیلائٹ یا کس ملک کے سٹیلائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے بیان کو ایک اور ڈرامہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات میں جیت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ،، انہوں نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے،ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میزائل تجربے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  خلاء تمام انسانیت کا ورثا ہے، اسے فوجی علاقہ بننے سے روکنا ہر قوم کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں