وزیراعظم نے کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کا پلان مسترد کردیا

عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریجنز اور ڈپارٹمنٹس کو اکھٹے کرنے کا پلان مسترد کر دیا کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آسٹریلیا کی طرز پر ڈومیسٹک سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرکٹ کی بہتری سے متعلق اجلاس منتقد ہوا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ ایسا نظام لائیں جس میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم سے کم ٹیمیں ہوں، جتنا مقابلہ سخت ہوگا اتنا ہی ٹیلنٹ اوپر  آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے مجوزہ اسٹرکچر پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں پی سی بی کو  نیا پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ کے انفراسٹرکچر پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی، پی سی بی کے ایم ڈی اور چیف آپریٹنگ آفیسر بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں