تھریسامے کا بریگزٹ ڈیل منظور ہونے کی صورت میں استعفے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل منظور ہونے کی صورت میں استعفے کا اعلان کردیا۔

کنزرویٹو پارلیمنٹری گروپ سے خطاب میں کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کی خاطر وقت سے پہلے استعفی دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوری پارٹی کے ممبران اسمبلی بریگزٹ مذاکرات کو لیڈ کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، ابھی اس ڈیل کو راستے میں نہیں چھوڑ سکتی۔

تھریسامے نے استعفے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ٹوری پارٹی کے ممبران کو ڈیل منظور کرنے پر منانے کے لئے تھریسامے نے استعفے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپیل کی کہ ڈیل کی حمایت کی جائے تاکہ تاریخی کام کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ دباؤ کا شکار برطانوی وزیراعظم اس سے قبل بھی استعفے کا عندیہ دے چکی ہیں۔

کچھ روز قبل قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے اس بات کا  اشارہ دیا کہ اگر بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التواء کا شکارہوتی ہے تو وہ مستعفی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ سے انہوں نے کہا کہ وعدہ پورا کیا جائے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام الناس کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے۔

 


متعلقہ خبریں