برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کےمتبادل آٹھ آپشنز مسترد

بریگزٹ: پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کی قرار منظور کرلی

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کے متبادل کے طور پر پیش کردہ آٹھ آپشنز مسترد کردیے گئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریفرنڈم کی قرارداد 268 کےمقابلےمیں 295 ووٹوں سےمسترد کردی گئی۔

خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کسٹمز ہونین میں مستقل رہنے کی قرارداد 264 کےمقابلے میں272 ووٹوں سےمسترد ہوئی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے نو ڈیل کےساتھ یوریی یونین چھوڑنےکی قرارداد 160 کےمقابلےمیں400 ووٹوں سےمسترد کردی ہے۔

عالمی خبررسان ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی قرارداد منظور ہوئی ہے۔
اعداد و شما رکے مطابق قرارداد 105 کے مقابلے میں 441 ووٹوں سےمنظور ہوئی ہے۔

منظور شدہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ کی تاریخ میں 12 اپریل یا 22مئی تک توسیع دی جائے۔


متعلقہ خبریں