اسٹاک مارکیٹ میں مندی،412 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ 783پوائنٹس کی کمی پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا جو دن بھربرقرار رہا، دن بھر کی مندی کے بعد کاروبارکا اختتام 412 پوائنٹس کمی سےہوا۔

فوٹو:ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز میں ہی سرمایہ کارمحتاط رہے جس سے شروع میں ہی کاروبار منفی زون میں چلا گیا۔ ابتداء میں  100 انڈیکس 209 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 755 پوائنٹس تک گر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور کاروبار 38 ہزار 552 پوائنٹس پر بندہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر معاہدے کی خبر نے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنےپرمجبورکردیا جسکی وجہ سےآج سرمایہ کاری متاثرہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس میں 635 پوائنٹس کے اضافہ پر 38 ہزار 965 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر 30 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار 452 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں جب کہ 245 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 65 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ مارکیٹ کا حجم 22 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔


متعلقہ خبریں