ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ


اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایشیا پیسفک گروپ وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان اور ایف اے ٹی ایف گروپ کے مذاکرات،جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال

اس موقع پر پاکستانی حکام نے منی لانڈ رنگ روکنے کیلئے حالیہ حکومتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفد کو کالعدم تنظیموں کے خلاف حالیہ بھرپور کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دوسری میوچل ایولیشن رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایشیا پیسفک گروپ پاکستان کی رپورٹ سالانہ اجلاس میں پیش کرے گا جس کا انعقاد اگست میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ موجودہ حالت میں پیش کی گئی تو پاکستان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

گروپ کے 9 رکنی وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔ پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ، داخلہ کے حکام مذاکرات میں شریک تھے۔

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام، ایس ای سی پی، ایف بی آر، ایف ایم یو، نیکٹا، اسٹیٹ بینک، آئی کیپ کے نمائندوں نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ سی ٹی ڈی، صوبائی سوشل ویلیفیئر کے نمائندے بھی مذاکرات میں شریک تھے۔

پاکستان اور ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات تین روز یعنی 26 سے 28 مارچ تک جاری رہے۔


متعلقہ خبریں