پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کے فرانس میں چرچے


پیرس: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق فرانس میں مشہور برانڈ کی 110ویں سالگرہ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

حریم فاروق مختلف انداز اپنا کر مختلف سیشنز میں شرکت کررہی ہیں جنہیں لوگ بے حد پسند کررہے ہیں اور پاکستانی بیوٹی کو سراہا رہے ہیں۔

حریم فاروق کا بالوں کے ساتھ مختلف رنگ کے ساتھ سامنے آنے کا انداز ہویا سنہری جیکٹ اور دیسی کپڑے، سب ہی حریم فاروق کے مداحوں کو خوب بھارہے ہیں۔

پیرس میں حریم فاروق نے پاکستانی سفیر معین الحق سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو فرانس میں بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس حوالے سے پرچی فلم میں بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی حریم فاروق کا کہنا ہے جب بھی کسی فلم، ایوارڈ یا ایونٹ کے لیے ملک سے باہر آتی ہوں تو کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کرسکوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایونٹ کے ہرسیشن میں شرکت کے لیے پاکستانی ملبوسات خصوصی طور پر استعمال کررہی ہیں۔

تین دن تک جاری رہنے والی نجی کمپنی کی اس تقریب میں حریم فاروق سے قبل ماہرہ خان بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں