بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، یہاں کے لوگوں اور حکومت کو روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج نے سرحدوں کی حفاظت اور داخلی سلامتی کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، پاکستان کے لوگ ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کو آپریشن ردالفساد اور معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں