لاہور: یو ای ٹی میں فنکاروں اور گلوکاروں کو مدعو کرنے پر پابندی


لاہور: یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے طلبا سوسائٹیز کی جانب سے گلوکاروں، اداکاروں اور کامیڈینز کو دعوت دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیرز یو ای ٹی کی جانب سے 28 مارچ کوجاری کیے گئے نوٹفیکشن کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والے ایونٹس کے لیے طالب علموں اور باہر کے لوگوں کو ٹکٹ کے فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

تمام طلبہ اور سوسائٹیز اس طرح کی سرگرمیوں سے پرہیز کریں ورنہ اس حوالے سے موجود قوانین اور ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کےلیے  یونیورسٹی میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگائی ہے جس کے تحت طلبہ ٹکٹ فروخت کرنے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔

نویٹیفیکیشن کے برعکس یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ کسی سوسائٹی پر گلوکار، اداکار یا آرٹسٹ کو بلانے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:یو ای ٹی میں طالبات کیلئے حجاب لازم قرار

انتظامیہ کے مطابق صرف طلبہ کو کمرشل سرگرمیوں سے روکا گیا ہے کہ وہ کسی کو بلا کر پیسے نہیں کما سکتے۔

یاد رہے اس سے قبل رواں ماہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم) انسٹی ٹیوٹ (یو ای ای) میں طلبا و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ لازمی  قرار دے دیا ہے جس کے تحت لڑکیوں کو سر پر لازمی اسکارف پہن کر آنا ہوگا جبکہ جمعے کے روز لڑکوں کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا

یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے ساتھ ہی لڑکیوں کے جینز، کیپری اور بنا آستین کی شارٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لڑکوں کے جینز پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے والے طلباء پر پانچ ہزار روپے کے جرمانے کا اطلاق کیا جائے گا۔بتایا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق رواں ماہ گیارہ مارچ 2019 سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں