بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے جمعے کے روز  خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج صبح بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت بھی 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

فوٹو: ہم نیوز

سکھر، حیدر آباد، کراچی، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے اکثر اضلاع میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں۔

کراچی کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ آج صبح  درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6  نارٹیکل میل ریکارڈ کی گئی اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی 74 فیصد رہا۔ کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں۔

پنجاب اور آزاد کشمیر کے اکثر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گجرنوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت متعدد اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے چند اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ قلعہ عبداللہ، ماشکیل اور ژوب میں ہلکی بارش متوقع ہے تاہم دیگر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: کالام، لوئر دیر، میرکھانی، مالم جبہ، اپر دیر میں ہلکی بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں