آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مئی میں طے پا جائے گا، اسد عمر

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے معاہدے پر لینڈنگ زون پر پہنچ رہے ہیں ۔ امید ہے مئی کےوسط میں معاہد طے پا جائے گا۔

اسد عمر نے فنانشل ٹائمز کودیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان کچھ ماہ پہلے کے مقابلے میں فرق بہت کم رہ گیا ہے۔ دونوں کے درمیان کوئی تصوراتی فرق نہیں ۔ صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ ایکسچینج ریٹ کی شرح مارکیٹ کے مطابق ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ماہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان آئے گا، اسد عمر

وزیرخزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 6 سے 12 ڈالر بلین کی ڈیل ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف میں بینکنگ سسٹم کے اسٹرکچر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو کیسے لاگو کرنا ہے، کیسے آگے لے کر بڑھنا ہے اور اس کے لیے کیا کیا اقدام اٹھانے ہوں گے، ان تمام پہلوں پر مذ اکرات جاری ہیں۔

اسد عمر نے کہا آئی ایم ایف پروگرام  کو کیسے لاگو کرنا ہے کیسے آگے لے کر بڑھنا ہے اور اس کے لیے کیا کیا اقدام کرنے ہونگے ؟ ان تمام پہلوں پر مذاکرات کیے گئے یں اور یہ جاری ہیں۔

حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اوراس دورے میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے اس پیکج کو آئی ایم ایف کا آخری پیکج قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں