پی ایس ای میں ملا جلا رجحان،انڈیکس 96 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 649 پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان جاری رہا۔ انڈیکس 96 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 649 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں تیزی کے ساتھ آغاز ہوا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ  کے بعد 25 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسرے سیشن کے آغاز پر تیزی کے باعث 100 انڈیکس 165 پوائنٹس اضافے تک جا پہنچا جس کے بعد انڈیکس ملے جلے رجحان کے باعث 96 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 649 پر اختتام پذیر ہوا۔

مارکیٹ میں 28 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔ کاروبار کئےگئے شئیرزکی مالیت 9 ارب سے زائد رہی۔

مارکیٹ کھلتے ہی پہلے 40 منٹ میں 100 انڈیکس میں 131 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 38552 پر ٹریڈ کررہا تھا جو 131 پوائنٹس کے اضافے سے 38684 پر چلا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے ایک گھنٹے میں ہی مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی اورانڈیکس سطح آغاز سے بھی66 پوائنٹ نیچے چلا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر معاہدے کی خبر نے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنےپرمجبورکردیا جسکی وجہ سےآج سرمایہ کاری متاثرہوئی ہے۔

ڈالر کی قیمت

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141.40 سے بڑھ کر 141.70 روپے کا ہوگیا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں