بھارتی فضائیہ کااپنا ہیلی کاپٹرمارگرانےکاانکشاف

بھارتی فضائیہ کا اپنا ہیلی کاپٹرمار گرانے کا انکشاف

فائل فوٹو


نئی دہلی: بھارت کی فضائیہ نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر خوف مار گرایا ہے اور حکام ہیلی کاپٹرعملے کے اہل خانہ سے جھوٹ بولتے رہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ہی ملک کی فضائیہ کے جھوٹ سے پردی اٹھا دیا ہے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی حکام نے کہا تھا کہ 27 فروری کو پاکستان کے ساتھ ڈاگ فائیٹ میں ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب گرکر تباہ ہوا جس میں سوار عملے کے تمام افراد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ ہم نے بھارت کے دو لڑکا طیاروں کو نشانہ بنایا اس کے علاوہ کسی حادثے میں پاک فضائیہ کا کوئی کردار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سرپرائز، 2 بھارتی طیارے تباہ کر دیے

راجستھان میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

اس وقت بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں بھارتی ایئر فورس کے 6 اہلکار سوار تھے۔

بھارتی میڈیا نے ایک ماہ جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ بھارتی فضائیہ اپنی فورسز اور پاکستانی فورسز میں فرق نہیں کرسکی اور اپنا ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی عسکری حکام اپنی قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔


متعلقہ خبریں