این آئی ایچ  کے تحت جاری پانچ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر

کالی کھانسی

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے


این آئی ایچ کی جانب سے منعقد ”ٹریننگ آف ٹرینرز آن رسک کمیونیکیشن پروگرام” اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ 25 سے 29 مارچ 2019 تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام میں این آئی ایچ کو گلوبل ہیلتھ ڈویلپمنٹ (جی ایچ ڈی) کا تعاون بھی حاصل تھا۔

پروگرام میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر(ای ڈی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) بریگیڈیئر پروفیسر عامر اکرام نے کہا کہ صحت کی ہنگامی صورتحال اور کسی بھی وبائی بیماری کی صورت میں رسک کمیونیکشن ایک بینادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کامقصد ہیلتھ پروفیشنلز کو مشکل صورتحال میں موثر رسپانس دینے کی تربیت دینا تھا۔

تربیتی پروگرام کا مقصدصحت سے متعلقہ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل افراد میں موقع کی مناسبت سے درست فیصلہ لینے کی صلاحیت کو ابھارنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا وقت آگیا، ڈی جی عالمی ادارہ صحت

اس پروگرام میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلستان اور اسلام آباد کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ٹریننگ کے دوران شرکا کو اس بات کی تربیت بھی دی گئی کہ کسی ہنگامی صورت حال میں کس طرح معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے یا ایک دوسرے سے رابطے کیے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں