بھارتی جیل عملے کے تشدد سے ایک اور پاکستانی شہید

فائل: فوٹو


نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی قیدی کو بدترین تشدد کرکے شہید کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 2017 سے بھارتی جیل میں قید نورالامین کو جیل عملے نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں ان کی جان چلی گئی۔

کراچی کے علاقے کورنگ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیرنورالامین کو غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس سے خطرناک مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے اظہار اور مذاکرات کی باربار پیشکش کے باوجود اس رویے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل 50 سالہ پاکستانی شہری شاکراللہ کو بھی جے پورجیل میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے شاکراللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی

بھارتی انتہاپسندوں کا نشانہ بننے والا شاکراللہ ذہنی طور پر معذور تھے اور انہوں نے بھی 2003 میں غلطی سے سرحد پار کی تھی۔

واضح رہے کہ جس دن بھارت نے پاکستانی شہری شاکراللہ کی لاش پاکستان کے حوالے کی، اس سے صرف ایک دن قبل پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو باعزت طریقے سے پڑوسی ملک کے حوالے کیا تھا۔

پاکستان کی قید کے دوران ابہی نندن نے ویڈیو بیان میں پاک فوج کی جانب سے اچھے سلوک کی تعریف کی تھی اور اپنی بھی فوج کی جانب اسے ایسا ہی رویہ اپنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاربھارتی پائلٹ پاک فوج کے رویے سے متاثر

ماضی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے تشدد پر اسے انتہا پسندوں کے کھاتے میں ڈالا جاتا رہا ہے تاہم اس بار جیل عملے کا انسانیت سوز سلوک واضح طور پر سامنے آچکا ہے۔


متعلقہ خبریں