انٹربینک میں ڈالر 141 روپے کا ہوگیا


اسلام آباد: ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالر انٹربینک میں 141 اور اوپن مارکیٹ میں 141 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 141 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تیس پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 70 پیسہ کا ہوگیا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا۔ ستمبر میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور چھ ماہ میں بڑھ کر 141 روپے 70 پیسے پر پہنچ چکا ہے۔

ہم نیوز نے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات اشفاق تولہ نے بتایا کہ ابھی ڈالر میں ایڈ جسمنٹ لائی جارہی ہے۔ ڈالر کو ڈی ویلیو نہیں کرنا چایئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کی بحالی کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پر الزامات

واضح رہے کچھ روز قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ اس وقت ملک کی شرح نمو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت ملک کی معیشت کی حالت اچھی نہیں۔

انہوں نے  کہا تھا کہ جب ہم آئے تھے اس وقت بھی ملک کے بہت ابتر حالات تھے اور ہم ہی بجلی لے کر آئے ورنہ باری باری گھنٹے لائٹ جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔

معیشت کی شرح نمو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت مسلسل گر رہی ہے۔ آج بھی پاکستان میں بجلی کی کمی ہے۔ عقیل کریم کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بل کے حوالے سے پورا منصوبہ بنایا تھا تاہم پھر ہمارے پاس وقت نہیں تھا ہم چلے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس ملک کو قومی دھارے میں لانا ہے تو ہمیں اصلاحات کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اسد عمر سے بات کرنے میں کوئی اعتراضات نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہم معیشت کو اتنے برے حال میں چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔ بہتری کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں