اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا


کراچی: اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  بنیادی شرح سود 10.75 فیصد کردی گئی ہے۔ پالیسی ریٹ کا اجلاس صبح 11 بجے سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی سربراہی میں جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے مقامی قرض پر سالانہ سود کی ادائیگی بڑھ جائے گی۔ معیشت کو مہنگائی اور بجٹ خسارہ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی ریٹ دو ماہ کے لیے لاگو ہوگا۔

دوسری جانب  ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ ڈالرانٹربینک میں 141 اور اوپن مارکیٹ میں 141 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 141 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تیس پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 70 پیسہ کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد مالک کا حکومت کومعاشی پالیسیوں پر نظرثانی کا مشورہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے اگست 2018 میں اقتدار سنبھالا۔ ستمبر میں ڈالر 134 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا اور چھ ماہ میں بڑھ کر 141 روپے 70 پیسے پر پہنچ چکا ہے۔

ہم نیوز نے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات اشفاق تولہ نے بتایا کہ ابھی ڈالر میں ایڈ جسمنٹ لائی جارہی ہے۔ ڈالر کو ڈی ویلیو نہیں کرنا چایئے تھا۔


متعلقہ خبریں