برطانوی پارلیمنٹ نے تیسری مرتبہ بریگزٹ ڈیل مسترد کردی

برطانیہ کی بریگزٹ کے ضمن میں آل یو کے کسٹم ڈیل کی تردید|humnews.pk

لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے تیسری مرتبہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کردیا ہے، ڈیل کے حق میں 286 جبکہ اس کی مخالفت میں 344 ووٹ ڈالے گئے۔

ڈیل مسترد ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازوں کی جانب سے ڈیل مسترد کیے جانے کے بعد برطانیہ کے پاس یورپی یونین سے نکلنے کے آپشنز ختم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تھریسامے کا بریگزٹ ڈیل منظور ہونے کی صورت میں استعفے کا اعلان

دوسری جانب برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربل نے تھریسا مے سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ عام انتخابات کے ذریعے ہونا چاہیے، ڈیل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل منظور ہونے کی صورت میں استعفے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کی خاطر وقت سے پہلے استعفی دینے کو تیار ہوں۔

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہاؤس آف کامنز کی جانب سے ڈیل مسترد کیے جانے کے پیش نظر میں نے 10 اپریل کو یورپی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں