میڈیا میں لڑکیوں کے لیے باعزت روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی،سلطانہ صدیقی


 کراچی: صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ  انہوں نے میڈیا کے شعبے میں لڑکیوں کے لیے باعزت روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

پاک امریکا ویمنز کونسل کے تحت ابھرتی ہوئی کاروباری خواتین کی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی نے کہا کہ بحیثیت خاتون انہوں نے بھرپور محنت کی اور میڈیا کے شعبے میں نوجوان لڑکیوں کے لیے باعزت روزگار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے زیادہ معاشرے کو کوئی نہیں سمجھتا، سلطانہ صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ مردوں کا معاشرہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ کام کرنے والی خواتین کو پسند نہیں کرتے۔

تقریب میں  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کامیاب اور ابھرتی ہوئی کاروباری خواتین نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے میں ناصرف اہم کردار ادا کرسکتی ہیں بلکہ یہ اپنی صلاحیتوں سے خود کو منوا سکتی ہیں۔

مقررین نے مختلف شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں اور کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا  کہ پروگرام کا مقصد پاکستانی خواتین کو باصلاحیت بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں