مودی سرکار نے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا

فوٹو: فائل


مودی سرکار نے انتخابات میں جیت کے لیے پاکستان کا نعرہ بھی چوری کرلیا۔

” نیا بھارت” کے نعرے کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

مودی نے انتخابی مہم کا آغاز بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ سے کیا۔

جہاں انہوں نے کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو گزشتہ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں اتر پردیش سے حاصل ہوئی تھیں۔

واضح رہے بھارت میں اگلے پارلیمانی انتخابات کے طویل سلسلے کا آغاز گیارہ اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: انتہاپسند مودی سرکار کو معاشی میدان میں دھچکہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات سے قبل اسپیس ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی نے مودی سرکار کے ایسے دعووں کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی وزیراعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا روس اور چین کے بعد بھارت چوتھا ملک ہے جس نے میزائل کے ذریعے سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن شکتی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت میزائل کے ذریعے خلا میں نچلی سطح پر گردش کرنے والے سٹیلائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

کچھ روز قبل بھارتی وزیراعظم نے خلا میں انقللاب برپا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مودی نے یہ نہیں بتایا کہ مدار میں کس سٹیلائٹ یا کس ملک کے سٹیلائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے بیان کو ایک اور ڈرامہ قرار دے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات میں جیت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، انہوں نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی۔


متعلقہ خبریں