میٹرنٹی بینی فٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع 

پنجاب میٹرنٹی بینی فٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور: پنجاب میٹرنٹی بینی فٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

ترمیمی بل مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق خاتون ملازم کو بچے کی پیدائش کے موقع پر 24 ہفتے کی چھٹی دی جائے گی۔ جس میں سے بچے کی متوقع پیدائش سے چھ ہفتے قبل اسے چھٹی ملے گی۔

بل کے متن کے مطابق خاتون کی صحت اور ملازمت کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہو تو چھٹی میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں غیرت کے نام پر چھ ماہ میں چھ خواتین قتل ہوئیں، محکمہ داخلہ پنجاب

بل کے مطابق خاتون ملازم کا اسقاط حمل ہو تو اسے بھی میٹرنٹی بینی فٹس، تنخواہ کے ساتھ چھ ہفتے کی چھٹی دی جائے گی۔ اگر دوران حمل یا پیدائش کے وقت خاتون کی طبیعت خراب تو تنخواہ کے ساتھ ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔

بل کے متن میں بتایا گیا کہ آرڈیننس میں شق 8 اے اور 8 بی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہر ادارہ جہاں پچاس یا اس سے زیادہ ملازم ہوں گے وہ ڈے کیئر سنیٹر بنائے گا۔

بل کے مطابق ہر ادارہ خاتون کو ملازمت پر رکھتے وقت اسے آرڈیننس کے تحت ملنے والے فوائد سے متعلق آگاہ کرے گا۔ بچے کی پیدائش کے بعد خاتون ملازم کو کام کے دوران روزانہ دو مرتبہ بریک دی جائے گی۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ادارے کا مالک آرڈیننس کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ دینا ہوگا۔


متعلقہ خبریں