شادیوں میں سر پر دوپٹہ نہ پہننے پر شوہر نے بیوی کے بال کاٹ دیے


پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ شادیوں میں سر پر دوپٹہ نہ اوڑھنے کی شکایت پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  حسین مالاکنڈ لیویز فورس کا اہلکار ہے اور تاحال اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید پڑھیں: لاہور:شوہر کا بیوی پر تشدد ثابت

پشاور میں ہونے والا یہ افسوسناک واقعہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جبکہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم فیصل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان  بھی برآمد کیے گئے۔

متاثرہ خاتون نے فیصل نامی شخص سے چار سال قبل محبت کی شادی کی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے نوکروں کے سامنے رقص کرنے سے انکار کیا تو شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر پائپوں سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں پولیس کے پاس گئی تو میرے پاؤں میں چپل تک نہیں تھی،  پولیس اہلکار مجھ سے پیسوں کا تقاضہ کرتے رہے، پولیس اہلکاروں نے میڈیکل کروانے کے لیے بھی پیسے مانگے۔

آج صبح میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر تشددکی تصدیق ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں