علامات سے نہیں وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت ہے،ملیحہ لودھی

علامات سے نہیں وجوہات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زور دے کر کہا کہعالمی برادری کو کشمیر میں جاری بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں