موجودہ حکومت کوجمہوری کہنامناسب نہیں، خورشید شاہ


سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی حکومت کو جمہوری کہنا مناسب نہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مشرف کےقریبی افراد موجودہ کابینہ کا حصہ ہیں، عوام کو سوچنا چاہیے پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں، نعروں سے ملک چلےگا نہیں تباہ ہوجائے گا، مہنگائی کم نہ کرنے پرقوم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست دانوں کو جمہوریت مانگنے کی سزا دی جارہی ہے، خورشید شاہ

سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت58روپے ہے، عمران خان کہتے تھے حکومت میں آکرمہنگائی کم کریں گے لیکن تبدیلی میں ایک روپے کی چیز 5روپے کی ہوگئی، ان کے سونامی کا مطلب تباہی ہے، ان کے پاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں صرف پی ٹی آئی سپورٹرز کو ریلیف دیا، ہمارے دورمیں کہا جاتارہا پٹرول پر ٹیکس لگایا جارہا ہے اور اب بدیلی کے باعث بی آرٹی منصوبہ40ارب سے110ارب ہوگیا،

رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں جمہوری حکومت کے لیےکوشاں ہیں، ہم ہمیشہ ملک بچانے کے لیے قربانی دی اور اب بھی جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن عمران خان کنٹینر والی سیاست کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں