راولپنڈی اور ٹیکسلا میں غیرسرکاری تنظیم کے دفاتر سیل


راولپنڈی:نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم ’’براک‘‘ کے راولپنڈی کینٹ اور ٹیکسلا کے دفاتر سیل کر دیئے گئے

ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی میں این جی او دفتر کو اے سی کینٹ حافظ عمران نےسیل کرکے  سربمہر کیا۔

ٹیکسلا میں غیر سرکاری تنظیم کا دفتر اسسٹنٹ کمشنر طارق عثمان نے سیل کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران این جی او عملہ کے زیر استعمال کمپیوٹرز،اکاؤنٹ کی تفصیلات  بھی قبضہ میں لےلی گئیں۔

دفاتر سے قبضہ میں لیا گیا سامان تھانہ ریس کورس اور ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے دفاتر بند کرنے کا حکم

یاد رہے کہ گزشتہ برس  وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ  انٹرنینشل این جی اوز کے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ہم نیوز کے پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق احکامات سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی )  نجیب الرحمان بگوی نے جاری کیے۔ احکامات کے مطابق جن انٹرنینشل این جی اوز کی رجسٹریشن کی درخواست وزارت داخلہ نے مسترد کردی ہے وہ اپنا کام نہیں کرسکیں گی۔

ان این جی اوز میں ضیا الامت فاونڈیشن یو کے، ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر چائنہ،  الخیر فاونڈیشن یوکے، سینٹرل ایشیا ایجوکیشن ٹرسٹ پاکستان، سیفر ورلڈ یوکے،  سینٹر فار انٹرنیشنل انٹرپرائز یو ایس اے، انٹرنیشنل الرٹ یوکے، ڈینیش رفیوجی ڈنمارک، فاونڈیشن اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ پاکستان، سوئزرلینڈ، آکسفم نوویب نیدرلینڈز اور اکیومین فنڈ انٹرنیشنل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں