اسلام آباد: چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک کی فراہمی معطل

مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران متعدد جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت کا انکشاف

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کو خوارک کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ خوارک کی فراہمی تین ماہ کے بل کی عدم ادائیگی کے سبب معطل ہوئی۔

خوارک فراہم کرنے والی کمپنی کو گزشتہ تین ماہ سے بل کی ادائیگی نہ ہوسکی تھی۔ ہم نیوز کی طرف سے ڈائریکٹر چڑیا گھر رانا طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دونوں افسران کے نمبرز بند نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم سی آئی کے دیگر حکام بھی معاملے سے لا علم ہیں۔ خوارک کی فراہمی معطل ہونے سے چڑیا گھر میں آج سیکنڑوں جانوروں کو خوراک نہیں دی جاسکی۔

تین ماہ کی رقم کی عدم ادائیگی کے سبب کمپنی نے میٹروپولیٹن حکام کو خط لکھ کر خوراک فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

میٹروپولیٹن حکام کو لکھے گئے خط  کے متن میں درج ہے کہ تین ماہ سے بل ادا نہیں ہوا، مزید کام نہیں کرسکتے،

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے تحریری جواب طلب کیا ہے کہ آیا اسلام آباد کا چڑیا گھرجانور رکھنے کے معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ انتظامیہ کو18 اپریل 2019 تک تحرری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے چڑیا گھر کے ریچھ  کو وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق آئندہ تاریخ تک ریچھ کو بلکسر میں ریچھوں کی پناہ گاہ میں رکھا جائے، چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عدالتی حکم کی تعمیل کریں۔


متعلقہ خبریں