ایدھی ایئرایمبولینس سروس میں ایک اور جہاز کا اضافہ



کراچی:  عوام کی خدمت میں ہروقت آگے ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک قدم  آگے بڑھاتے ہوئے ایدھی ایئرایمبولنس میں ایک اور جہاز کا اضافہ کر دیا ہے۔

فیصل ایدھی کے مطابق بڑے حادثات کی صورت میں فری ایئرایمبولنس سروس فراہم کی جائےگی۔ نیا طیارہ سیسنا206 آج بیٹرے میں شامل ہوا ہے۔ ساڑھے پانچ کروڑروپے مالیت کاطیارہ جدید آلات سے لیس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلاس کارپٹ پرمشتمل جنرل ایوی ایشن کا یہ پہلا طیارہ ہے۔ ایدھی ائیرایمبولینس میں شامل ہونیوالا طیارہ چھ سیٹر ہے۔

طیارے سے دشوارگزارعلاقوں سے مریضوں کو فوری طبی امداد دی جاسکے گی۔ طیارے کا فی گھنٹہ کرایہ پچاس ہزار روپے ہے۔ اس سے قبل ایدھی ایمولینس سروس کے پاس فائپرسنکا طیارہ تھا،

فائپرسنیکا کافی گھنٹہ کرایہ70 سے80 ہزار روپے ہے،  فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ بڑے حادثےکی صورت میں ائیرایمبولینس سروس مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ائیرایمبولینس سروس کی مشکلات کے کا ذکر کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ صرف موسم کی خرابی اور ائیراسپیس بند ہونے سے آپریشن میں دشواریاں پیش آتی ہیں، بھارتی دراندازی کی وجہ سے ائیراسپیس بند تھا اور ایسی صورتحال میں خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں