سرائیکی صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قبول نہیں، گیلانی



ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کو سرائیکی صوبہ چاہیے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے کے عوام کو قبول نہیں،انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام پر جو اتحاد بنایا گیا تھا وہ سرائیکی صوبے کے لیے تھا ۔الیکشن سے قبل صوبہ محاذ والوں سے پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا تھا۔  صوبہ محاذ والے 100دن میں صوبہ بنانے کے وعدے پر تحریک انصاف میں ضم ہوئے۔ عمران خان جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا کریں ۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے نہ صرف سرائیکی صوبے کا نام لیا بلکہ سینیٹ سے بل بھی پاس کرالیا۔ عمران خان نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھامگر پی ٹی آئی آئی کی طرف سے عملی اقدامات سامنے نہیں آرہے ۔

سید یوسف رضاگیلانی نے کہا اب صرف جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا کہا جارہاہے۔ سرائیکی خطے کے عوام پی ٹی آئی کا یہ لولی پاپ کسی صورت منظور  نہیں کرینگے۔

یوسف رضاگیلانی منہا ج القران کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد  میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا  کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان متحد نہ ہوں،مسلمانوں کو انتہا پسند اور دہشتگرد قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔نیوزی لینڈ میں امن پسند اسلام کا چہرہ سب پر عیاں ہوگیا ہے۔

یوسف رضا نے کہا نواز شریف کی رہائی کو ڈیل کہنا توہین عدالت ہے۔نواز شریف عدالتی فیصلے پر رہا ہوئے،ڈیل کی بات کرنیوالوں کے خلاف عدالت نوٹس لے ۔

انہون نے کہا پی پی 218ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا استعمال جاری ہے۔بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ  ملتان کے ضمنی انتخابات میں لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں اس کے باوجود انہیں بدترین شکست کا سامنا ہوگا۔ صحافیوں کی طرف سے مسلسل سوالات کی وجہ سے یوسف رضاگیلانی نے کہہ دیا مزید سوالات نہ کریں کہیں میرے اوپر ریفرنس ہی نہ بن جائے ۔ یوسف رضاگیلانی کے اس جملے پر صحافیوں نے خوب قہقہے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز کو پیپلزپارٹی کی سرگرمیوں کو کور کرنے سے روکا گیاہے۔ اور کچھ چینلز بند بھی کیے گئے ہیں یہ آزادی اظہار پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ پر عمران خان کی تنقید بے جا ہے،عمران خان خود بھی کنیٹنر پر سوار رہے ہیں  ، عوام سے رابط اپوزیشن کا حق ہے ،

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا آئی ایم ایف کے دباؤ میں عوام کو پسا جارہا ہے ۔ موجودہ حکومت کئی بجٹ پیش کرچکی ہے ۔ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر کئے وعدے پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں:صوبہ جنوبی پنجاب کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

عمران  خان نے بجلی کے بلوں کو دنیا کے سامنے آگ لگائی۔ یوسف رضانے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں